27 ستمبر 2014 - 18:33
عراق میں دہشتگردوں کی پسپائی جاری

عراق کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے دہشتگرد عناصر کو پسپائي پر مجبور کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گرد ہوائي حملوں ميں شدت آنے کے بعد صوبے نينوا سے ديگر علاقوں کو بھاگ رہے ہيں- ادھر عراقي فوج نے ايک کارروائي ميں عوامي رضاکار فورس کي مدد سے صوبہ ديالہ کے کئي علاقوں کو آزاد کراليا ہے - العراقيہ ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق يہ کارروائي داعش کے دہشت گردوں سے عراق کے تمام علاقوں کو آزاد کرانے کي کوشش کے تحت انجام پائي -
دريں اثنا ديالہ ميں ايک ذرائع نے کرد پيش مرگ مليشيا کي کارروائي ميں داعش کے متعدد دہشت گردوں کي ہلاکت کي خبر ديتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں ميں صوبہ ديالہ ميں جلولا کے شمال اور مشرق ميں دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا گيا ہے - ادھر ايک اہم سيکورٹي عہديدار نے فلوجہ کے شمالي علاقے الصقلاويہ ميں داعش کے ايک سرغنہ کي ہلاکت کي خبر دي ہے اور بتايا ہے کہ السجر اور الصقلاويہ علاقوں ميں عراقي فضائيہ کي مدد سے داعش کے خلاف کارروائي جاري ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲