اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان ساتویں دور کے مذاکرات، اختلافی مسائل میں کسی بھی قسم کی نمایاں پیشرفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ باخبر ذرائع نے نیویارک میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف، امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے درمیان دوسری سہ جانبہ نشست کو مفیدو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات میں اختلافی مسائل میں نمایاں پیشرفت نہیں ہوئی ہے اور طے پایا ہے کہ مستقبل قریب میں صلاح و مشورے کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں مختلف مسائل کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیا گیا جن میں ایران کے جوہری پروگرام کے قانونی، سیاسی اور تیکنکی پہلوؤں اور اسی طرح ایران کے خلاف پابندیوں کا موضوع شامل رہا اور نیویارک مذاکرات میں اگرچہ کوئی نمایاں پیشرفت نہیں ہوئی تاہم یہ مذاکرات، مفید اور تعمیری رہے۔واضح رہے کہ نیویارک مذاکرات، انّیس ستمبر کو شروع ہوئے تھے۔
.......
/169