27 ستمبر 2014 - 15:28
امریکی محکمہ خارجہ کا اعتراف

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دیگر ممالک کے شہریوں کی طرح پاکستانی اور امریکی باشندے بھی موجود ہیں.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان ونے چاولہ نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ امریکہ کو معلوم ہے کہ داعش کے جنگجووں کی مدد کے لئے خود امریکی شہری بھی شام گئے ہیں، اِس کے علاوہ یورپ سے ایک ہزار افراد وہاں گئے ہیں، لیکن ان میں اکثریت مشرق وسطٰی کے شہریوں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا میں نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان سے کتنے لوگ وہاں گئے ہیں لیکن ہم کو سمجھنا ہے کہ یہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔
امریکی ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ امریکہ نے طالبان سے جنگ بھی کی اور پھر مذاکرات بھی کئے تو اگر داعش بھی مذاکرات کرنے کا مطالبہ کرے تو کیا ان سے بات چیت کی جائے گی، اِس کے جواب میں ونے چاولہ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل کے بارے میں کوئی رائے زنی نہیں کرسکتے، لیکن موجودہ صورتِ حال اور داعش کے جنگجووں کی کارروائیوں کو دیکھ کر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

.......

/169