اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا، امن اورجنگ کے درمیان پھنس گئی ہے جبکہ دنیا کے لوگ، اب اپنے مسائل، امن سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ساتھ امن کا راستہ اپنایا توامریکا پابندیاں ختم کردےگا تاہم یورپ میں روس کی جارحیت مسترد کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ داعش کاخاتمہ کرنے کےلئے مشترکہ جدوجہد ضروری ہے۔ بارک اوباما نے کہا کہ ایران ک توانائی کی ضروریات پوری اور اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں سمجھوتہ طے پاسکتا ہے تاہم ایران کو اپناجوہری پروگرام پُرامن ہونے کا یقین دلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردصرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، امریکا کبھی اسلام سے جنگ نہیں کرےگا اسلئے کہ اسلام، امن کا پیغام دیتا ہے اور ان کےخلاف متحد ہونا ہوگا جنھوں نےہمیں فرقوں،رنگ اورمذہب کےنام پر تفرقوں میں ڈالا ہے۔
.......
/169