اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے حامیوں نے لندن میں پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے لگائے اور نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جاتے ہوئے منگل کے روز لندن پہنچے جہاں انھوں نے اپنے بیٹے کی رہائشگاہ پر قیام کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں اور حامیوں کا دھرنا جاری ہے جو اپنے ملک کے وزیراعظم محمد نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
.......
/169