24 ستمبر 2014 - 15:10
داعش کے ٹھکانوں پر امریکی حملے پر چین کا ردعمل

شام میں داعش دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر امریکہ کی جانب سے رات میں کئے جانے والے حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیجنگ نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، اقوام متحدہ کے منشور اور قوانین کی پابندی کرے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق چين کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کوئی بھی اقدام، اقوام متحدہ کے قوانین و اصول کے تحت ہی عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کی صورت حال کو پیچیدہ ہونے سے روکا جاسکے۔ خوا چون اینک نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے چین نے ہمیشہ عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور اس کا خیال ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے کر اس طرح سے مشترکہ طور پر اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی جیسے مسائل کو بنیادی طور پر حل کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں پر ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھی کہا ہے کہ اس طرح سے حملے، علاقے میں اس سے قبل کی مانند ایسے مداخلت پسندانہ اقدامات شمار ہوتے ہیں، کہ جن کی بناء پر علاقے کی صورت حال اور زیادہ پیچیدہ ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر اپنے حملے شروع کردیئے ہیں۔

.......

/169