اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے نائب سربراہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ کاتشدد سے متعلق رپورٹر بحرینی جیلوں کا دورہ کرے۔
انھوں نے بحرین کی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ سات برسوں سے اس ملک میں تشدد کے بارے میں کوئي رپورٹ پیش نہیں کی ہے جبکہ قانونی ادارے شہریوں پر تشدد ، ان کے اغوا اور تشدد کے ذریعے ان سے ناکردہ گناہوں کا اعتراف کرائے جانے کے بارے میں متعدد مستند رپورٹیں درج کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت اپنے جرائم چھپانے کےلئے تشدد کےامور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر خوان منذر سمیت بین الاقوامی قانونی اداروں کے نمائندوں کو اس ملک میں آنےکی اجازت نہيں دے رہی ہے۔
.......
/169