22 ستمبر 2014 - 19:28
پنجاب حکومت محرم سے قبل حالات خراب کرا رہی ہے، علامہ اشفاق وحیدی

راولپنڈی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایس یو سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تمام شیعہ نوجوان اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی کی انتظامیہ حالات پر کنٹرول کرے، ورنہ حالات کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محرم سے قبل حالات خراب کرا رہی ہے۔ راولپنڈی میں اہلسنت مولانا کو ایک تکفیری گروہ نے قتل کرکے امام بارگاہ نذرآتش اور ایک شخص کو شہید کر دیا ہے، جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایک مخصوص ٹولہ جس کی سرپرستی پنجاب حکومت کر رہی ہے، ملک میں شیعہ سنی جنگ کروانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اشفاق وحیدی کا مزید کہنا تھا کہ تمام شیعہ نوجوان اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ان دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی کی انتظامیہ حالات پر کنٹرول کرے، ورنہ حالات کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محرم سے قبل اس قسم کے سانحات ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کرائے جا رہے ہیں، تمام متولی حضرات امام بارگاہوں کی خود حفاظت کریں اور شرپسند عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

.......

/169