21 ستمبر 2014 - 13:39
فرانسیسی لڑاکا طیارے دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے لۓ میدان میں آگئے

فرانسیسی لڑاکا طیارے دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے لۓ میدان میں آگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے رافال جنگی طیاروں نے کل ہفتے کے دن داعش کے ٹھکانوں کی شناخت کا کام شروع  کردیا۔ فرانس کی مسلح افواج کی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی شمالی بغداد میں داعش کے ٹھکانوں کی شناخت تک محدود تھی  اور دو گھنٹوں تک جاری رہی۔ فرانسیسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد عراقی فوج کی حمایت کرنا تھا اور یہ کارروائي قطر میں امریکہ کے ایئر اینڈ سپیس آپریشنز سنٹر کی ہم آہنگی کے ساتھ انجام دی گئی۔ واضح رہےکہ فرانسیسی لڑاکا طیاروں نے جمعے کے دن  داعش کے خلاف پہلا آپریشن کیا تھا اس آپریشن میں موصل میں موجود داعش کا لاجسٹک گودام منہدم ہوگیا تھا۔ داعش کے خلاف کارروائي کے لۓ استعمال ہونے والے فرانسیسی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات  سے پرواز کرتے ہیں۔  متحدہ عرب امارات کی ایک  ایئربیس میں فرانس کے چھ رافال طیارے موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲