اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتارتاس خبررساں ایجنسی نے بیلجیم کے خبرذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بیلجیم کی خفیہ ایجنسی نے دہشتگرد گروہ داعش کے نوے سے زیادہ ایسے عناصر کو گرفتار کرلیا ہے جنھوں نے بیلجیم میں دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے حکام عوام نے میں خوف و ہراس کی روک تھام کے لۓ اپنے ملک میں اس طرح کی خبروں کو منظر عام پر لانے کی پابندی لگا رکھی ہے۔ واضح رہے کہ شام کی جنگ میں بیلجیم کے تقریبا تین سو شہریوں نے دہشتگرد گروہ داعش میں شمولیت اختیار کی اور گرفتار ہونے والے دہشتگرد شام سے واپس بیلجیم لوٹنے کے بعد گرفتار ہوئے ہیں۔ بیلجیم کے حکام اور عوام کو دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے والے بیلجیم کے شہریوں کی وطن واپسی اور دہشتگردانہ حملوں کے سلسلے میں تشویش لاحق ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲