20 ستمبر 2014 - 13:02
پاکستان کا بحران جلد ختم ہو جائے گا

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ اس ملک میں جاری سیاسی بحران جلد ختم ہوجائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تھران کی اردو سروس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف تجزیہ نگار خالد راؤ نے کہا ہے ملک میں جاری موجودہ صورت حال سے عوام پریشان آگئے ہیں اور اب وہ چاہیتے ہیں کہ یہ بحران جلد ختم ہوجائے۔ خالد راؤ نے اسلام آباد میں دھرنا دینے والی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کسی کو بھی عوام کا خیال نہیں ہے اور ملک کو صحیح راستے پر گامزن کرنے کے لئے بنیادی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کے معروف تجزیہ نگار خالد راؤ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت نہیں ہے لیکن جمہوری نظام میں اصلاحات بھی قانون میں رہتے ہوئے ہی انجام پانی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن ہو یا حکمران سب نے غلط راستے کا انتخاب کیا ہے اور سب اپنے ذاتی مفادات کو عوام پر ترجیح دیتے ہیں اور نظام کی اصلاح کے لئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

......

242