18 ستمبر 2014 - 12:47
ضرب عضب جاری، 40 دھشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائیلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں فوج کے ضرب عضب آپریشن کے دوران مزید 40 ہشتگردوں کو ہلاک جبکہ دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پاکستان کے قبائیلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں فوج کے ضرب عضب آپریشن کے دوران مزید 40 ہشتگردوں کو ہلاک جبکہ دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گيا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق  پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران تحصیل دتہ خیل کے علاقوں نوائے کلی اور زرم اصر میں  فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 40 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ 3 ماہ سے پاکستان کی فوج کے آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک ایک ہزار ایک سو سےزائد دہشتگرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں کےدرجنوں ٹھکانے اور بارودی مواد کے ڈپو تباہ کردیئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲