17 ستمبر 2014 - 16:00
صہیونی حکومت کی بنیاد قتل و غارتگری پر ہے

پاکستان کے عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی بنیاد تسلط پسندی اور قتل و غارتگری پر ہی رکھی گئ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی بنیاد تسلط پسندی اور قتل و غارتگری پر ہی رکھی گئ ہے۔ آج ریڈیو تہران کی اردو سروس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر شمیم اختر نے صبرا و شتیلا کے المیۓ کی بتیسویں برسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت نے فلسطینیوں کے قتل عام کو اپنی اسٹرٹیجک پالیسی کا حصہ بنا رکھا ہے اور صہیونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف کسی بھی کارروائی سے پہلے امریکہ سے گرین سگنل لیتی ہے۔ پاکستان کے عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار نے کہا کہ بعض عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی نے صہیونی حکومت کو جری بنا دیا ہے اور یہ عرب ممالک صہیونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں میں تل ابیب کی مدد کرتے ہیں اور فلسطینیوں کے قتل عام میں بعض عرب حکمران برابر کے شریک ہیں۔ پروفیسر شمیم اختر نے کہا کہ صبرا و شتیلا کے فلسطینی کیمپوں میں انجام پانے والے قتل عام کے حقیقی مجرموں کو سزا دی جانی چاہیے اور اس المناک واقعہ کی تحقیقات نہایت ہی ضروری ہے اور تاریخ فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث مجرموں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

 .......

/169