اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گروپ پانچ جمع ایک کے پولیٹیکل ڈائریکٹروں کے ساتھ جمعے کے دن اجلاس کے انعقاد کی خبر دی ہے۔ محمد جواد ظریف نے ، کہ جو گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کے مقصد سے نیویارک کے دورے پر ہیں ، ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69ویں اجلاس سے قبل گروپ پانچ جمع ایک کے اراکین کے ساتھ دو طرفہ اور چند طرفہ ملاقاتیں ہوں گي۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات بدھ کے دن یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹون سے ملاقات میں شروع ہوں اور اس کے بعد بھی دو طرفہ مذاکرات ہوں گے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ نیویارک میں تھینک ٹینکس کے ساتھ اجلاسوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئي ہے ۔ آئندہ چند دنوں کے دوران اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے امریکہ میں داخلے سے قبل ان اجلاسوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اٹھارہ ستمبر کو نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
.......
/169