16 ستمبر 2014 - 17:59
دھشتگردی مخالف بین الاقوامی اتحاد میں قطر اور ترکی کی شرکت غیر معقول

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران زعبی نے دہشتگردی مخالف بین الاقوامی اتحاد میں قطر اور ترکی کی شرکت کو غیر معقول قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عمران زعبی نے دہشتگردی سے مقابلے کے لۓ  اتحاد تشکیل پانے کے سلسلے میں عالمی برادری کے اتفاق رائے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد میں قطر اور ترکی کی غیر معقول شرکت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ کے بعض اتحادی ممالک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں چاہتے ہیں۔ عمران زعبی نے قطر کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی حمایت اور ترکی کی جانب سے دہشتگردوں کے لۓ سرحدیں کھولے جانے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس میں کوئي شک نہیں ہے کہ اس اتحاد میں شریک بعض ممالک شام کی حکومت کی سرنگونی کے لۓ کوشاں ہیں۔ لیکن شام کی ملت اور فوج کی استقامت اور اتحاد کی بدولت ان کو اپنے مقصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲