اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے الگ الگ پیغامات بھیج کر عراق کی نئی پارلیمنٹ میں اسمبلی کے چھے اراکین کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اپنی اور اسمبلی کے دیگر اراکین کی جانب سے عراق کے نائب صدر نوری مالکی، وزیر خارجہ ابراہیم جعفری، وزیر تیل ڈاکٹر عادل عبد المھدی، وزیر تعلیمات ڈاکٹر سید حسین شہرستانی، ٹرانسپورٹیشن کے وزیر ڈاکٹر باقر جبر الزبیدی اور نائب اسپیکر ڈاکٹر ھمام حمودی کو مبارک باد پیش کی۔
جناب اختری صاحب نے اپنے پیغامات میں امید ظاہر کی کہ ان کی حکومت عراق کی ترقی اور سالمیت کا تحفہ پیش کرے گی۔
اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے عراق کے سابقہ وزیر اعظم اور حالیہ نائب صدر نوری مالکی کی جانب سے اٹھائے گئے موجودہ صورتحال میں شجاعانہ اقدامات کے بابت انکا شکریہ ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا کے سو ممالک سے سیکڑوں علماء، مفکرین، اسکالرز اور اہم سیاسی و علمی شخصیات اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اراکین عامہ کا حصہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲