اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بہروز كمالوندي نے اپنے حالیہ روس کے دورے اور نئے جوہری بجلی گھر بنائے جانے کے بارے میں اس ملک کے ساتھ معاہدے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں دونوں فریق قانونی، تکنیکی اور تجارتی اعتبار سے مختلف جہتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
كمالوندي نے کہا کہ روس ایٹم کمپنی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں 1000 میگا واٹ کی توانائی والے دو جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کے موضوع پر مفاہمت ہوئی جو بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے قریب بنیں گے۔
انہوں نے اس دونوں بجلی گھروں کی تعمیر میں لگنے والی رقم کے بارے میں کہا کہ قیمت کے لحاظ سے مذاکرات تقریبا مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تعمیر میں 5 سے 7 سال کا وقت لگ سکتا ہے۔
.......
/169