اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دیمتری میدویدیف نے روس کی حکمراں جماعت کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ مغرب کی پابندیاں، روس کی طاقت و استقامت کا امتحان لیں گی اور روس کو چاہئے کہ ان پابندیوں کے خلاف ہوشیاری سے سے رد عمل کا اظہار کرے۔
انہوں نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ جس وقت روس کے کچھ اتحادی اگر انہیں اتحادی مانیں، پابندی سمیت دوسری دھمکیوں کے ذریعہ روس کی طاقت کا اندازہ لگا رہے ہیں، جو بات اہم ہے وہ یہ ہے کہ حل کے معمولی راستے کو کافی نہ سمجھا جائے بلکہ ملک و معاشرے میں جمہوری عمل کو تیز کیا جائے۔
روسی وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ گزشتہ ہفتے یورپی یونین اور امریکا نے ماسکو کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں اور اس طرح روس کی اہم کمپنیوں کے لئے غیر ملکی بازاروں تک رسائی محدود ہو جائے گی۔
.......
/169