اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو اس کی وجہ امریکہ کی توسیع پسندی ہوگي۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے آج تہران میں فرانس کی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیٹی کی سربراہ محترمہ پیٹریشیا ایڈم (Patricia Adam) سے ملاقات میں مزید کہا کہ ایران نے این پی ٹی معاہدے اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے قوانین کےمطابق عمل کیا ہے۔ علاء الدین بروجردی نے شام اور عراق کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکہ اور خطے میں اس کی اتحادی ممالک کی جانب سے ان دہشتگرد گروہوں کی حمایت اور مدد کے نتیجے میں ہی شام اور عراق میں ان دہشتگرد گروہوں کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور خطے میں ان کی کارروائيوں کا دائرہ بڑھا ہے۔
.......
/169