اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزيراعظم میاں نواز شریف نے کہاہے کہ اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے لوگ اپنے ذاتی مفادات کی راہ میں قدم اٹھا رہے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم نے لاہور میں صوبہ پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے پربیٹھے لوگوں نے پاکستان کے داخلی امور میں خلل ڈال رکھا ہے اور اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے قدم اٹھا رہے ہیں اور قوم کے مفادات کےلئےکسی طرح کی اہمیت کے قائل نہيں ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد حکومت سیلاب متاثرین کو امداد پہنچا رہی ہے جبکہ عمران خان اور طاہرالقادری مسلسل دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے وزيراعظم نے کہا کہ ڈیموکریسی کے خلاف کوئي سازش کامیاب نہيں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲