اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےگریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلے میں ایران کے ولڈ چیمپین بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم کے ولڈ چیمپین بننے پر ایران کے پہلوانوں اور ٹیم کے اوفیشلز کو مبارکباد پیش کی۔
رہبر انقلاب کے تہنیتی پیغام کا مکمل ترجمہ:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم کے ارکان اور تکنیکی عملہ!
چیمپئن شپ کا مقام حاصل کرنے پر آپ اور عزیز ملت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس وجہ سے کہ ملک کی سربلندی کا باعث بنے ہیں، شکریہ ادا کرتا ہوں
سید علی خامنہ ای
۱۴،۹،۲۰۱۴
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں میں عظیم الشان کامیابی اور ایران کے ولڈ چینمپین بننے پر ٹیم کے ارکان کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اس پر افتخار کارنامے نے ملت ایران کے دلوں کو شاد کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہونے والے 56 ویں گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ولڈ چینمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲