اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر کے پریس دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ افغان صدر نے افغانستان کے علماء کی مرکزی کونسل کے ارکان سے ملاقات میں، مختلف مسائل منجملہ صدارتی انتخابات کے بحران کے حل پر گفتگوکی۔
افغان صدر نے اس ملاقات میں، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمدزئی آئندہ دو دنوں میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل پر اتفاق رائے کرلیں گے، کہا کہ دونوں صدارتی امیدواروں نے باہمی گفتگو کی ہے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔
ادھر افغانستان کے علماء کی مرکزی کونسل نے دونوں صدارتی امید واروں سے کہا ہے کہ عوام کو اس سے زیادہ منتظر نہ رکھیں۔
یہ ایسی صورت میں ہے کہ دونوں صدارتی امیدواروں میں مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲