اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کھائی کا مقصد دہشت گردوں کی دراندازی روکنا ہے۔ پاکستانی بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار فہیم بابر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فوج کی نگرانی میں کھائی کھودنے کا کام جاری ہے اور اب تک دوسوتیس کلومیرمیٹر کھائی کھودی جا چکی ہے۔ فہیم بابر کا کہنا ہے کہ کھائی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور حکومت پاکستان نے سرحد پر چارسو اسی کلومیٹر لمبی کھائی کھودنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہزاردوسو کلو میٹر لمبی مشترکہ سرحد ہے۔ پاکستانی فوج کے افسران کا کہنا ہے کہ کھائی کی کھدائی کے بعد حکومت اس کے نتائج کا اعلان کرے گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں امن کے قیام کے لئے پاک افغان سرحد پر مکمل کنٹرول ضروری ہے۔ پاکستان کے دفاعی امور کے ماہر تلعت مسعود کا کہنا ہے کہ ہمیں مشترکہ سرحدوں سے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لئے کوشش کرنی ہوگی جس سے دونوں ممالک میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ انھوں نے خندق کی کھدائي کے موضوع کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسمگلنگ پر پابندی لگے گي جو دونوں ہی ممالک کے مفاد میں ہے۔
.......
/169