14 ستمبر 2014 - 14:29
عراق میں غیر ملکی فوجیوں کے داخلے کی مخالفت

حزب اللہ عراق نے اس ملک کے شیعہ سنی علماء اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جد وجہد کے بہانے عراق میں غیر ملکی فوجیوں کے داخلے کی مخالفت کریں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق کے کمانڈر شیخ عباس المحمداوی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی حکومت اور شیعہ و سنی علماء کو چاہئے کہ دہشتگردی کے خلاف جد وجہد کے بہانے امریکی اور غیرملکی فوجیوں کی عراق میں مداخلت کے خطرات کو سمجھتے ہوئے ، کسی بھی طرح کی غیرملکی فوج کے داخلے کو روکیں۔ شیخ المحمداوی نے شمالی عراق پر امریکی فوجیوں کے حملے کی صورت میں تقسیم عراق اور عراق پردوبارہ قبضےکےخطرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ عراقی شیعہ اور سنی دہشتگردی سے نمنٹے کی طاقت رکھتے ہیں اور کسی بھی بہانے کسی طرح کے غیرملکی فوجیوں کے آنے کی ضرورت نہيں ہے۔ حزب اللہ عراق نے کھل کر اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ عراق میں دہشتگردوں کو کچلنے کا دعوی رکھتا ہے تو عراقی فوج کو مسلح کرنے کاوعدہ پوراکرے۔ حزب اللہ عراق کے کمانڈر نے انتباہ دیا کہ اگر بیگانہ افواج عراق میں داخل ہوئيں تو، حزب اللہ عراق اور ابناء العراق اتحاد کے جوان مزاحمت کریں گے۔

.......

/169