14 ستمبر 2014 - 13:22
اوبامہ کی داعش کے خلاف جنگ پر پھر تاکید

امریکی صدر نے اس ملک کی گذشتہ جنگوں سے عبرت حاصل کرنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ پر تاکید کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسوشیئٹیڈ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں اعلان کیا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف فوجی حملہ عراق اور افغانستان میں حالیہ ایک عشرے کی جنگوں سے مختلف ہے ۔
اوباما نے مزید کہا کہ داعش کے خلاف فوجی کاروائی میں ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا انہوں نے اسی طرح عراق اور شام پر ہوائی حملے اور شام میں اعتدال پسند مخالفین کو فوجی تربیت دینے اور ان کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کے حوالے سے اپنے پروگرام کا اعلان کیا ۔باراک اوباما کا یہ بیان ایسی صورت میں ہے کہ امریکہ نے شام میں حکومت مخالفین کو مال ولاجسٹیک امداد فراہم کی ہے جس کی بناء پر داعش جیسے دہشتگرد تکفیری گروہ وجود میں آئیں ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲