14 ستمبر 2014 - 07:45
داعش نے ایک برطانوی مغوی کا سر قلم کر دیا+ تصاویر

داعش کے ایک رکن نے اس ویڈیو کلیپ میں برطانیہ کے رہنے والے ڈیوڈ ہینز نامی شخص کو ذبح کرتے ہوئے دکھلایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ روز سنیچر کو دھشتگرد گروہ داعش نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو کلیپ شائع کی جس میں ایک برطانوی شخص کو ذبح کرتے ہوئے دکھلایا ہے جسے گزشتہ سال شام کے علاقے حلب سے اغوا کیا تھا۔
داعش کے ایک رکن نے اس ویڈیو کلیپ میں برطانیہ کے رہنے والے ڈیوڈ ہینز نامی شخص کو ذبح کرتے ہوئے دکھلایا ہے۔
بی بی سی نے اس بارے میں بتایا ہے کہ ڈیوڈ ہینز برطانیہ کا ایک امدادی کارکن تھا جو داعش کے زیر تسلط علاقے میں موجود تھا تاہم اس کے شام جانے کی معقول وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اس ویڈیو اور اس میں ذبح کئے گئے برطانوی شخص کے بارے میں تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈیوڈ ہینز نے ذبح ہونے سے پہلے اس ویڈیو کلیپ میں کہا: برطانوی حکومت اور دیوڈ کامرون کی داعش مخالف سیاست میری موت کا باعث بنی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ۴۴ سالہ ڈیوڈ ہینز کو مارچ ۲۰۱۳ میں شام کے علاقے حلب میں دھشتگرد گروہ داعش نے اغوا کیا تھا۔ وہ شام میں ایک فرانسوی امداد رساں ادارے کی جانب سے کام کر رہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ داعش نے اس پہلے دو امریکی صحافیوں جیمز فولی اور سالٹوف کے سر بھی قلم کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲