اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علاءالدین بروجردی نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی آئی ایس آئي نے کبھی بھی ایران کے ساتھ سچائی پر مبنی رویّہ اختیار نہیں کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلیجنس تنظیم آئی ایس آئی ایک طرح سے دہشتگردوں اور فراری مجرموں کے لئے پرامن چھتری کا کردار ادا کررہی ہے اور ایسے حالات فراہم کردیئے گئے ہیں کہ علاقہ ہمیشہ دہشتگردی کی لعنت سے دوچار رہے۔
علاءالدین بروجردی نے اسی طرح کہا کہ پاکستان کی آئی ایس آئی، خاص اہداف اور روشوں کی پیروی کرتی اور اس ملک کے سیاسی حالات پر براہ راست اثراندار ہوتی ہے۔
.......
/169