اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حامد کرزئی نے تاجیکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں قومی عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔
افغانستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کی بیخ کنی کرنے کی دعوت دی اور ان سے اپیل کی کہ دہشتگردی کے مقابلے کے لئے افغانستان کی حکومت کی مدد کریں۔
افغان صدر حامد کرزئی نے مزید کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی، دوسرے ملکوں سے افغانستان میں منتقل ہوئی ہے اور کابل حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصمم ہے۔
.......
/169