13 ستمبر 2014 - 14:33
امریکہ یکطرفہ کارروائی اور ملکوں کی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی کے درپے

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف مہم کا بہانہ بنا کر یکطرفہ کارروائی اور ملکوں کی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی کے درپے ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے آج ایران کے مقدس شہر قم میں حوزہ ہائے علمیہ کے اساتذہ کی اعلی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ دہشتگردوں کی مالی اور لاجسٹک مدد کرنے والے بعض ممالک کو ساتھ ملا کر دہشتگردی کے خلاف اتحاد تشکیل دینے کی امریکی کوشش، غیر شفاف اور مشکوک ہے۔ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے تاکید کی کہ امریکہ کا یہ اقدام شام کی قانونی حکومت کی سرنگونی کا بہانہ بناکر دہشتگرد گروہوں کی تقویت اور ان کی مالی و لاجسٹک مدد کی فراہمی میں، واشنگٹن اور اس کے حامی ممالک کے مرکزی کردار سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے مقصد سے انجام دیا جا رہا ہے۔
علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ اپنے اس اقدام سے ملکوں کی قومی حاکمیت کو نشانہ بنانے کے ساتھ عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہا ہے اور خود ساختہ ہالی ووڈ ہیرو بننا چاہتا ہے۔

.......

/169