اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل فلسطینیوں اور اسرائيلی فوج کے درمیان سلواد ٹاؤن میں جھڑپ ہوئی جس میں دس زخمی ہوگئے،ان زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ فلسطین کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ اس 37 سالہ زخمی جوان کو اسرائیلی فوج نے سر میں گولی ماری جس کے بعد اسے شہر رام اللہ کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گيا۔ ان ذرائع نے اسی طرح کہا کہ عیسی فاروق نامی ایک جوان کو اسرائیلی فوج نے اغوا کرلیا ہے۔
.......
/169