13 ستمبر 2014 - 13:34
امریکہ کا جاسوسی نیٹ ورک نہایت وسیع

امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ایک سابق کانٹراکٹر اسٹیون ڈی کیلی نے کہا ہے کہ امریکہ کا جاسوسی نیٹ ورک نہایت ہی وسیع ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسٹیون ڈی کیلی نے کیلی فورنیا میں پریس ٹی وی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دراصل دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جدوجہد کے بہانے دنیا میں جاسوسی کررہا ہے اور ان جاسوسی سرگرمیوں میں تجارتی اور اقتصادی امور بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے یورپی اتحادیوں کو بھی نہیں بخشا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے نام پر یہ کام کررہا ہے۔امریکہ میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اس سابق کانٹراکٹر نے کہا کہ امریکی حکومت نے یاھو انٹرنیٹ کمپنی سے کہا ہے کہ اپنا تمام ڈیٹا سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردے ورنہ اسے ہر روز لاکھوں ڈالر کا جرمانہ دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے اشاروں پر گوگل، مائکروسافٹ اور یاھو جیسی کمپنیاں بھرپور طرح سے اپنا ڈیٹا امریکی انٹلجنس کو دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہل عالم اور امریکی عوام کو ان حقائق سے آگاہ کرنا چاہیے اور امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ من مانی کرسکے اور ترقی یافتہ مواصلاتی ٹکنالوجی کے ذریعے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات انجام دے سکے۔ امریکہ عالمگير سطح پر جاسوسی کررہا ہے اور یہ دعوی کررہا ہے کہ وہ دہشتگردی کےخلاف یہ کام کررہا ہے۔

.......

/169