13 ستمبر 2014 - 12:14
ایران اور امریکا میں تعاون غیر ممکن

ایران کی فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائري نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف تعاون کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہے کیونکہ ایران داعش کے خلاف استقامت کر رہا ہے جبکہ امریکہ نے داعش کو وجود دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  بریگیڈیر جنرل مسعود جزائري نے خبر رساں ایجنسی فارس نیوز سے بات چیت میں، داعش کے خلاف جدوجہد میں ایران - امریکہ تعاون کے بارے میں کچھ دعوؤں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کا تعاون کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران، داعش کے خلاف پائمردی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ امریکا نے اسے تشکیل دیا ہے۔

بریگیڈیر جنرل مسعود جزائري نے ایران کے سرحدی علاقے پر داعش کے حملوں کے امکان کے بارے میں کہا کہ داعش کسی بھی حالت میں ایران کی سرحد کے قریب نہیں ہو سکتا کیونکہ اسے مسلح فوج کے منھ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.......

/169