اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزراء خارجہ اور تین یورپی ملکوں برطانیہ فرانس اور جرمنی کے نمائندوں کے ساتھ ایک جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول کے لئے آسٹریا کے شہر ویانامیں مذاکرات شروع ہوگئے۔ آج کے مذاکرات میں ایران کے نائب وزراء خارجہ "سید عباس عراقچی" اور "مجید تخت روانچی" جبکہ برطانیہ کے نمائندے "سائیمن گس" فرانس کے "نیکلس دورویر" اور جرمنی کے "ہینس ڈيٹر لوکس" شریک ہیں۔ گذشتہ ہفتے چار اور پانچ ستمبر کو، جنیوا میں ایران اور امریکہ کے نمائندوں نے دوطرفہ طور پر بیس گھنٹوں سے زيادہ مذاکرات انجام دیئے تھے ان مذاکرات میں عباس عراقچی اور تخت روانچی نے امریکی وزیر خارجہ کےسینئر مشیر "ویلیم جوزف برنز" اور گروپ پانچ جمع ایک میں واشنگٹن کی نمائندہ "وینڈی شرمن" کے ساتھ مذاکرات کئے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے اگلے دور کے مذاکرات 18 ستمبر کو نیویارک ميں ہوناطے پائے ہيں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲