11 ستمبر 2014 - 15:06
عراق پر امریکی فضائی حملوں کی شدید مخالفت

عراقی پارلیمنٹ کےاسپیکر نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں، شمالی عراق پر امریکہ کے فضائی حملوں پر اپنی ٹھوس مخالفت کااعلان کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عربی اسکائی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ سلیم الجبوری نے کل بغداد میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک شمالی عراق پر امریکہ کے فضائي حملوں کا مخالف ہے کہ جس میں عام شہری مارے جارہے ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی وزیر خارجہ سے کہاکہ وہ اگر دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے عراق کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں تو عراقی فوج کو سازو سامان سے مسلح کریں۔اسی طرح عراقی نیوز ایجنسی السومریہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے دفتر نے ایک بیان میں کہاہےکہ ، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے مشترکہ بین الاقوامی اسٹریٹیجی، تدوین کئے جانے کی روشوں کے جائزے کے سلسلے میں سعودی عرب میں ہونے والے جدہ اجلاس میں ابراہیم جعفری شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس آج خلیج فارس کے عرب ملکوں، عراق اور امریکہ کے وزراء خارجہ کی شرکت سے منعقد ہورہا ہے۔

.......

/169