11 ستمبر 2014 - 14:56
دہشتگردوں کی ٹریننگ کے لئے امریکی گرین سگنل

امریکی ذرائع نے شام میں حکومت مخالفین مسلح گروہوں کو فوجی تربیت دینے میں تعاون کے لئے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو گرین سگنل دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے تسلیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے شام میں حکومت مخالفین کو فوجی تربیت دینے کے لئے، فوجی اڈے واشنگٹن کے حوالے کرنے پر مبنی امریکی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔ شام میں موجود دہشتگردوں کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے سعودی عرب اور امریکہ کی کوششیں ایسی صورت میں جاری ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری، دہشتگردی کے خلاف مہم کے لئے ملکوں کو آمادہ کرنے کے دائرے میں مشرق وسطی کے ممالک کے دورے پر ہے اور طے شدہ پروگرام کے مطابق امریکی وزیر خارجہ آج جدہ پہنچ رہے ہیں۔

.......

/169