11 ستمبر 2014 - 13:27
فلسطین، صیہونی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی شہید

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج غرب اردن میں الامعری کیمپ پر حملہ کرکے ایک تئیس سالہ فلسطینی جوان کو شہید کردیا۔ ان ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے تحریک مزاحمت کے بعض ارکان کو گرفتار کرنے کے لئے الامعری کیمپ پر حملہ کیا۔

فلسطینیوں کا الامعری کیمپ، غرب اردن میں شہر رام اللہ کے قریب واقع ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے بند ہوجانے کے بعد سے غرب اردن پر اس کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔

.......

/169