اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور تاجیکستان کے اعلی سطحی وفود نے آج دوشنبہ میں مذاکرات کئے۔ اس نشست میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور تاجیکستان کی توانائيوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں اقتصادی سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں تعلقات میں فروغ آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور تاجیکستان کی تہذیب و زبان بھی ایک ہے اور ایران ان پہلے ملکوں میں تھا جنہوں نے تاجیکستان کو تسلیم کیا تھا اور ہمیشہ ایک دوست ملک کا کردار نبھاتا رہے گا۔ واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اپنے وفد کے ہمراہ آج تاجیکستان کے صدر مقام دوشنبہ پہنچے ہیں جہاں وہ شانگھائي تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
.......
/169