10 ستمبر 2014 - 20:20
حکومت پاکستان میں داعش کی نقل و حرکت کا فوری نوٹس لے، علامہ مظہر علوی

ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایس یو سی پنجاب کا کہنا تھا کہ داعش کسی اسلامی فرقہ سے تعلق نہیں رکھتی، موصل میں دہشتگرد اور بربریت پسند گروہ نے سینکڑوں سنی علماء کو قتل کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری سیاسی بحران کا حل آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے تلاش کیا جائے، سانحہ ماڈل ٹاون ظلم و بربریت تھا، بلاتفریق انصاف پر مبنی انکوائری کرائی جائے، ہر دن شیعہ قتل ہو رہے ہیں، گذشتہ دنوں کراچی میں ایک عالم دین کو شہید کیا گیا، چلاس سے کراچی تک شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔ حکومت پاکستان میں داعش کی نقل و حرکت کا فوری نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر علوی نے ٹیکسلا میں جشن والی خراسان (ع) اور بعد ازاں مقامی صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ داعش کسی اسلامی فرقہ سے تعلق نہیں رکھتی، موصل میں دہشت گرد اور بربریت پسند گروہ نے سینکڑوں سنی علماء کو قتل کیا، انہوں نے کہا کہ کالعدم لشکر جھنگوی کو مقتدر قوتوں کی مکمل حمایت اور شیلٹر حاصل ہے۔

.......

/169