10 ستمبر 2014 - 17:28
ضرب عضب جاری، مزید 35 دھشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوج کا ضرب عضب آپریشن جاری ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوج کا ضرب عضب آپریشن جاری ہے اور فوج کے جیٹ طیاروں کی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بمباری کے نتیجے میں 35 دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے تین ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمال مغربی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 35 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دتہ خیل میں ہی کلیئرنس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲