اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے تحریک انصاف لائرز فورم کی جانب سے دائر اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لائرز فورم کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے انٹر کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے فوج کی ثالثی کے معاملے پر اسمبلی فلور پر پوری قوم سے جھوٹ بولا وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ فوج کی ثالثی کے معاملے پر آئی ایس آئی نے پاکستان کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے بیان کی تردید بھی کردی۔ جھوٹ بولنے پر نواز شریف اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔ لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے۔ آج لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس فیصل زمان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے انصاف لائرز فورم کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا اور ریمارکس دیئے کہ اسمبلی معاملات کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲