اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق صوبے الانبار کے آئی جی پولیس احمد الدلیمی نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوجیوں نے مقامی قبائل کی مدد سے صوبے الانبار کے مرکز الّرمادی کے، کئی علاقوں میں داعش دہشتگردوں کا محاصرہ کرلیا ہے جہاں عراقی فوجیوں اور داعش دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ان ذرائع کے مطابق صوبے الانبار کے آئی جی پولیس احمد الدلیمی نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد عناصر، عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ عراق کے صوبوں الانبار، نینوا، صلاح الدین ، کرکوک اور دیالہ میں داعش دہشتگردوں اور عراقی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲