7 ستمبر 2014 - 18:04
عراق کے شہر حدیثہ میں فوج کا آپریشن اور داعش کی نابودی شروع

مغربی عراق کے شہر حدیثہ کے مختلف علاقوں سے داعش کے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے فوجی آپریشن شروع ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق حدیثہ کے ایک مقامی اعلی عہدیدار عبدالحکیم الجغیفی نے عراق کے السومریہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراقی فوجیوں کے ساتھ الجغائفہ قبیلے کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے افراد کا صفایا کرنے کیلئے یہ فوجی آپریشن، حدیثہ کے بروانہ، الخفاجیہ اور الوس کے علاقوں میں شروع ہوا ہے جس میں عراقی فضائیہ کا بھی، تعاون حاصل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق کے جنگی طیاروں نے بروانہ کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا  ہے۔ مشرقی عراق میں واقع صوبے دیالہ کے پولیس سربراہ جمیل الشمری نے بھی سومریہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں بلد روز کا محاصر ٹوڑے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فوجی آپریشن کا مقصد، بعقوبہ کے شمال مشرق میں اہم ڈیم، الصدور کو آزاد کرانا ہے۔ واضح رہے کہ صوبے دیالہ میں داعش دہشتگرد گروہ کی جانب سے بعقوبہ کے اطراف کے علاقوں کا پانی منقطع کردیئے جانے کے نتیجے میں اس علاقے کے ایک لاکھ تیس ہزار شہری، اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲