7 ستمبر 2014 - 12:56
افغانستان میں نیٹو کے ڈرون حملے، ۷ افراد ہلاک

افغانستان کے مشرق میں نیٹو کے ڈرون حملے میں 7 افراد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شن ہوا کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے ڈرون طیارے نے افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان کے علاقے علی شنگ پر آج حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 افراد مارے گئے۔ ادھر صوبۂ لغمان کے ہی ایک دیگر علاقے علی نگر میں آج بم کا ایک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے ہیں۔اس بم دھماکے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق ان دونوں واقعات میں طالبان کے افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں طالبان کے 4 اہم ارکان شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲