اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ نے بہت سی مساجد کے ائمہ جماعت کو صوبۂ نینوا میں ان کے گھروں میں نظر بند کردیا ہے اور ان کو موت کی دھمکی دی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ نینوا کی ایک مسجد کے امام شیخ ابو علی نے کہا کہ داعش نے اس صوبے کی مسجدوں کے ائمہ جماعت کو اپنے ماتحت علاقوں میں، اس دہش گرد گروہ کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی بیعت نہ کرنے اور خطبے ميں اس کا نام نہ پڑھنے پر نماز جماعت سے منع کردیا ہے اور انہيں ان کے گھروں میں نظر بند کردیا ہے ۔ اس عراقی عالم کے بقول ۔ داعش نے ایسےائمہ جماعت کو ان کے گھروں میں نظر بند کیا ہے جو ان کے گمان میں مرتد ہوگئے ہیں اور انہیں قتل کردینے اور ان کے مال و ثروت کو لوٹنے کی دھمکی دی ہے۔داعش نے صوبۂ نینوا کے بعض علاقوں پر قبضہ کرکے حکومت اور اہل سنت کے اوقاف سے وابستہ 36 اسکولوں کو بند کردیاہے اورصوبۂ نینوا کے مرکز موصل میں انبیاء کرام اور اولیاء خدا اور مساجد کو مسمار کردیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲