5 ستمبر 2014 - 14:41
پاکستان اپنے شہریوں کو لیبیا سے نکالنے میں کامیاب ہوا

پاکستان اپنے شہریوں کو لیبیا سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ خبروں کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایک مسافر طیارے کے ذریعے دوسو ساٹھ پاکستانی شہریوں کو لیبیا سے لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے اس ملک میں حالات  کشیدہ ہونے کے بعد سے تقریباچارہزار پانچ سو پاکستانی شہریوں کو لیبیا سے وطن جانے کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اکتیسس اگست سے لیبیا سے پاکستانی شہریوں کو وطن پہنچانےکے لئے پانچ پروازوں کو مختص کیا گیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام کوششوں کے باوجود اب بھی ہزاروں پاکستانی لیبیا میں ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں جن میں سے تقریبا تین ہزار کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے لگائے گئے پناہ گزین کیمپ میں پناہ دی گئی ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی شہریوں کو لیبیا سے باہر نکالنے کے عمل کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں لیبیا میں ایک بار پھر لڑائی اور تشدد بھڑک اٹھا ہے جس میں اب تک دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲