5 ستمبر 2014 - 14:05
اقوام متحدہ کا امن فوجیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں گرفتار ہونے والے محافظ امن فوجیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے ایک بار پھر شام میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے محافظ امن فوجیوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ بدھ کے دن سلامتی کونسل کے غیراعلانیہ اجلاس میں محافظ امن فوجیوں کے امور میں اقوام متحدہ کے سربراہ ہروہ لادسوس نے اپنی رپورٹ میں گذشتہ ہفتے جولان کی پہاڑیوں سے دہشتگردوں کے ہاتھوں چوالیس محافظ امن فوجیوں کی گرفتاری پر رپورٹ پیش کی ۔ درایں اثنا، اس اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ سربراہ اور امریکی نمائندے سامانتاپاور نے اس اجلاس کے بعد صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے شام میں اقوام متحدہ کے چوالیس محافظ امن فوجیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے محافظ امن فوجیوں کو یرغمال بنائے جانے کا کوئي جواز پیش نہيں کیا جاسکتا۔ سامانتا نے علاقے کے بااثرملک سے تاکیدکے ساتھ مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اثر ورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اغواکاروں کو، مغویوں کو جلد سے جلد رہا کرنے کےلئے تشویق دلائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲