3 ستمبر 2014 - 18:00
امریکہ یوکرین میں جنگی مشقیں کرے گا

امریکہ نے مغربی یوکرین میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ سالانہ جنگي مشقوں کی تصدیق کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں امریکی فوجی کمان کے ترجمان گريگوری ہیکس (Gregory Hicks) نے منگل کے دن اس سلسلے میں کہا کہ  ریپڈ ٹریڈنٹ  (Rapid Trident) نامی یہ فوجی مشقیں جولائی کے مہینے میں کی جانا تھیں لیکن یوکرین کے بحران کے سبب ان کو ملتوی کردیا گيا تھا اور اب یہ مشقیں سولہ سے چھبیس ستمبرکو مغربی یوکرین میں یاووریو ( Yavoriv)کے مقام پر ہوں گي۔ گریگوری نے تاکید کی کہ ان فوجی مشقوں میں نیٹو اور یوکرین سمیت دوسرے ممالک کے بھی بہت سے فوجی حصہ لیں گے۔ گریگوری کا مزید کہنا تھا کہ ان مشقوں میں امریکہ کے دوسو فوجی جبکہ تیرہ دوسرے ممالک کے ایک ہزار ایک سو فوجی شریک ہوں گے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب رواں ہفتے جمعرات اور جمعے کے دن ویلز میں نیٹو کا سربراہی اجلاس بلایا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲