اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق ملت یمن نے حکومت کی اقتصادی اور سکیوریٹی پالیسیوں کے خلاف صنعا میں پانچ بڑے مظاہرے کئے ہیں۔ تحریک حوثی کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ صدارتی کمیٹی کی جانب سے حکومت کو برطرف کیا جانا ملت یمن کے مطالبات کو پورا نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کل ملت یمن صنعا کے تغییر اسکوائر میں اجتماع کرکے اپنے مطالبات پر زور دے گي۔ یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے پیش نظر اور انہیں کنٹرول کرنے کے لئے منگل کو اعلان کیا تھا کہ نئی حکومت ایک ہفتے میں تشکیل دی جائے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲