3 ستمبر 2014 - 09:03
ایران نے امریکہ کو دھول چٹادی

ایران کی قومی والی بال ٹیم نے پولینڈ میں جاری عالمی چیمپیئن شپ دوہزار چودہ کے ایک اہم میچ میں امریکہ کے خلاف دلچسپ کامیابی درج کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی والی بال ٹیم نے پولینڈ میں جاری عالمی چیمپیئن شپ دوہزار چودہ کے ایک اہم میچ میں امریکہ کے خلاف دلچسپ کامیابی درج کی ہے۔
منگل کو پولینڈ میں پول ڈی میں ایران نے ایک اور بڑی جیت اپنے نام کی اورامریکہ کوپانچ سیٹوں کے دلچسپ میچ میں 3-2 سے شکست دے دی۔
ایرانی کھلاڑیوں نے اچھاآغاز کیا اور پہلے دو سیٹوں میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پہلا سیٹ ایران کی ٹیم نے 25-23 سے اپنے نام کیا اور دوسرے سیٹ میں امریکہ کو 25-19 سے شکست دی۔
حالانکہ امریکہ نے کہ جو عالمی چیمپئن ہے، میچ میں واپسی کرتے ہوئے تیسرا سیٹ 25-19 اور چوتھا سیٹ 25-18 سے جیت لیا تھا۔لیکن پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں ایران نے عالمی چیمئپئن کو سترہ – پندرہ سے مات دی اور میچ دو کے مقابلے میں تین سے جیت لیا۔ ایران نے اتوار کو اٹلی کو 3-2 سے ہرایا تھا۔

.......

/169