3 ستمبر 2014 - 08:53

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ جمہوری اسلامی خود کو علاقے کی سیکیورٹی کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تھران میں رضاکار فورس بسیج کے ایک اجتماع میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایران کے کردار ادا کرنے نے مغرب کو دشوار پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے تاکید کی کہ اسلامی انقلاب کی ترقی و پیشرفت نے تمام دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے وضاحت کی کہ مغربی ممالک اور ان کے بعض علاقائی ساتھیوں نے خفیہ طور پر عراق اور افغانستان میں دہشتگردوں کی مدد کی ہے تاکہ دہشتگرد گروہوں کو استعمال کرتے ہوئے اسلام کے چہرے کو خراب کریں اور اپنے مذموم اہداف کی تکمیل کے لئے ان کو اپنا آلہ کار بنائیں۔

.......

/169